ہفتہ 13 دسمبر 2025 - 16:49
پاکستان، حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گا

حوزہ / پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم  نے کہا: حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ وہ غزہ میں ممکنہ بین الاقوامی فورس میں امن قائم رکھنے کے لیے شریک ہو سکتا ہے لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے تیار نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا: اگرچہ اسلام آباد غزہ میں ممکنہ بین الاقوامی استحکام فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے لیکن فلسطینی مزاحمتی گروہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے ہرگز تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: اگر فلسطین میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا ہے تو ہم اس کے لیے تیار نہیں؛ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

پاکستانی نائب وزیرِ اعظم نے کہا: ہاں، اگر فورس کا مقصد امن قائم رکھنا ہے تو اسلام آباد یقیناً اس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha